چار ریاستوں اور ایک یونین علاقےمیں اسمبلی انتخابات کے اعلان کے ساتھ کانگریس نے سوشل میڈیا پر نریندر مودی حکومت کے خلاف زبانی حملے تیز کر دئیے ہیں جن میں کہا جا رہا ہے کہ عام لوگوں کے لئے اچھے دن مودی حکومت کے جانے کے بعد ہی آئیں
گے۔
مرکز میں پرنسپل اپوزیشن پارٹی نے آج اپنے ویب صفحے پرپارٹی کے نائب صدر راہل گاندھی کے حوالے سے ایک ٹوئیٹ یہ چسپاں کیا ہے کہ کہا کہ "مودی حکومت کے جاتے ہی اچھے دن آجائیں گے۔
پارٹی کافی دنوں سے ہی این ڈی اے حکومت کو نشانہ بنائے ہوئے ہے ۔